جموں: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی عالمی یوم قدس منایا گیا۔ اس ضمن میں جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے بھٹنڈی علاقے میں نماز جمعہ کے بعد جموں و کشمیر شیعہ فیڈریشن کے صوبائی صدر جموں عاشق حسین خان کی زیر صدارت میں ایک احتجاج ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن فلسطینیوں کے حقوق کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھائی بلند کی جاتی ہے۔
شعیہ فیڈریشن جموں کے صوبائی صدر عشق حسین خان نے احتجاج کے دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس کو حضرت امام خمینی نے سات اگست 1979 میں مظلوموں کے دن کے طور پر منانے اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
عاشق حسین خان نے کہا کہ ہمارے رہبر سید علی خمینی نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے احتجاج کریں اور ظالم کے خلاف یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں یہی وجہ ہیں کہ آج ہم نے احتجاجی ریلی نکالی ہے۔
شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ یہ ہر ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا ہے، لہذا اس بار بھی جموں میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے اس حوالے سے احتجاج کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
عالمی یوم قدس: 'جموں میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج کیا جائے گا'
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آج منایا جا رہا ہے عالمی یوم قدس