ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک - Uri infiltration bid - URI INFILTRATION BID

Uri Infiltration Bid Foiled: سکیورٹی فورسز نے اوڑی کے صابورہ نالے میں ایل او سی پر جمعہ کی علی الصبح دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

infiltration-bid-foiled-in-uri-one-infiltrator-killed
اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، جنگجو ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 11:55 AM IST

Updated : Apr 5, 2024, 1:17 PM IST

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو نامعلوم جنگجو کو ہلاک کر دیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اوڑی کے صابورہ نالے میں ایل او سی پر جمعہ کی علی الصبح مشتبہ دراندازوں کی نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ان دراندازوں کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گولیوں کے تبادلے میں دو جنگجو کو ہلاک کیا گیا، جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقامی عسکریت پسندوں کی ریکروٹمنٹ میں کمی واقع ہوئی:لیفٹیننٹ جنرل دیویدی

واضح رہے کہ بی ایس ایف کے ایک سینیئر افسر نے حال ہی میں کہا کہ کشمیر میں جب بھی لوک سبھا انتخابات جیسے ایونٹس ہوتے ہیں، تو سر حد پار سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی سرابراہ جنرل منوج پانڈے نے 11 جنوری ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​بندی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، لیکن فوج ان کا منہ توڑ جواب دیتی ہے اور انہیں ناکام بھی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر بھی ڈرون سسٹم کے ذریعے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Apr 5, 2024, 1:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.