ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بحریہ کی ’سندھو شیکھر کار ریلی‘ سرینگر سے لیہہ روانہ - Indian Navy Car Rally - INDIAN NAVY CAR RALLY

بحریہ کی جانب سے سرینگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بحریہ کی کارروائیوں سے متعلق پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی۔

بحریہ کی ’سندھو شیکھر کار ریلی‘ سرینگر سے لیہہ روانہ
بحریہ کی ’سندھو شیکھر کار ریلی‘ سرینگر سے لیہہ روانہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 6:19 PM IST

بحریہ کی ’سندھو شیکھر کار ریلی‘ سرینگر سے لیہہ روانہ (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر): بھارتی بحریہ کی ’’سندھو شیکھر کار ریلی‘‘ ہفتہ کو سرینگر سے لیہہ کی طرف روانہ ہوئی۔ اس ریلی کو وائس ایڈمرل سنجے بھلا، چیف آف پرسنل، نے 10 جون کو نئی دہلی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ 18 دنوں میں 3,637 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد 27 جون کو یہ ریلی اختتام ہوگی۔ یہ ریلی جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور پنجاب کے دور دراز علاقوں سے گزرے گی جن میں جموں، سرینگر، لیہہ، منالی اور چندی گڑھ کے علاقے بھی شامل ہیں۔

خواتین سمیت 40 بحریہ کی ٹیم پر مشتمل اس ریلی کا مقصد بھارت کے وسیع سمندری ورثے کے بارے میں شمالی ریاستوں کے رہائشیوں میں بحریہ کے شعور کو فروغ دینا ہے۔ یہ ٹیم راستے میں اسکولوں، کالجوں اور این سی سی یونٹس کے طلباء کے ساتھ بات چیت بھی کرے گی۔ سرینگر میں، امر سنگھ کالج میں ایک تقریب کے دوران بھارتی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر ترپتی رائے کی جانب سے بحریہ میں شمولیت کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ اس تقریب میں این سی سی کیڈٹس، تدریسی عملہ، مقامی این سی سی کمانڈر بریگیڈیئر دیپک سجنہر اور نیول کار ریلی ٹیم کے عملہ نے شرکت کی۔

ریلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، ترپتی رائے نے بحریہ میں اپنے تجربات اور مہم کے بارے میں کہا: ’’اس ریلی کے دوران ہم سندھو (دریا) سے شیکھر (پہاڑی) کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں بحریہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے کیونکہ جنوبی علاقے بحریہ کی کارروائیوں سے متعلق شمالی علاقوں کے باشندوں کے مقابلے میں زیادہ باخبر ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی علاقوں کے باشندے فوج اور فضائیہ کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں؛ ہم انہیں بحریہ کے کردار سے واقف کرانا چاہتے ہیں کیونکہ بحریہ کے بارے میں ان علاقوں میں معلومات کی کمی ہے۔

رائے نے بحریہ میں خواتین کی شمولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’ہماری ٹیم میں کئی خواتین افسران بھی شامل ہیں تاکہ یہ باور کیا جا سکے کہ ہندوستانی بحریہ، خواتین کو بااختیار بناتی ہے۔ پہاڑی علاقوں سے آنے والی خواتین جو اپنا زیادہ تر وقت سمندر میں گزارتی ہیں، کی طبیعت خراب نہیں ہوتی، جو یہ ثابت کرتا رہا ہے کہ ایک سپاہی کی زندگی سے زیادہ مشکل کوئی نہیں ہے، ہم نے سمندروں کو فتح کیا ہے، اور اب مجھے لگتا ہے کہ ہم پہاڑوں پر بھی حکومت کریں گے۔

ریلی کے روٹ اور کرگل جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رائے نے کہا: ’’سب کچھ (پاکستان کی جانب سے) مہینوں سے ہی پلان تھا۔ جنگ اتفاقی نہیں تھی۔ ہم ریلی کے دوران لیہہ میں اپنے کرگل جنگ کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ لیفٹیننٹ کمانڈر شیوم کوشل نے رائے کے خیالات کی توثیق کرتے ہوئے کہا: ’’ریلی کا پہلا مرحلہ19 جون کو لیہہ میں ختم ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ19 جون کو شروع ہو کر 27 جون کو نئی دہلی میں ختم ہوگا۔‘‘

بحریہ کے ایک ایگزیکٹو آفیسر کوشل نے بحریہ کے آپریشنز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’’بحریہ صرف جہازوں تک ہی محدود نہیں، بحریہ سطح سمندر پر اور سمندر کی گہرائیوں میں کام کرتا ہے۔ پریزنٹیشنز اور ویڈیوز کے ذریعے ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ این سی سی کیڈٹس اور عوام کے لیے میں سات سال سے سمندر میں ہوں اور اس بار بحریہ بھی کرگل وجے دیوس میں شرکت کرے گا۔‘‘

نیول کیڈٹ ریان خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے، بحریہ سے اپنی وابستہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے 12 ویں کلاس میں این سی سی میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں نیول یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔ میں سمندروں اور اہلکاروں سے بہت متاثر ہوں۔ بحریہ، مواقع کا ایک وسیع سمندر فراہم کرتا ہے۔ ‘‘

بریگیڈیئر دیپک سجنہر، گروپ کمانڈر این سی سی (سرینگر گروپ) نے تقریب کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’’بحریہ کی ٹیم نے ایک پریزنٹیشن دی اور طلباء کو مسلح افواج، خاص طور پر بھارتی بحریہ میں موجود مواقع سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ حالیہ برسوں میں بہت سے کیڈٹس، ہمارے ڈائریکٹوریٹ سے دفاعی فورسز نے بھرتی کئے اور آج کی تقریب ان کے لیے بہت مفید رہی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ نے 23 پاکستانی ماہی گیروں کو بحری قزاقوں سے بچایا - Navy Rescues Pakistanis

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.