ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آئی جی کشمیر نے سبھی اضلاع میں سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی - سکیورٹی میٹنگ کشمیر

Security Meeting in Srinagar انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے انسداد عسکریت پسند کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں کے سرینگر کے سیول لائنز اور پائین شہر میں ناکوں کا جال بچھانے کے بھی احکامات صادر کئے، تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Etv BharatIGP Kashmir held security meeting in srinagar
آئی جی کشمیر نے سبھی اضلاع میں سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 4:58 PM IST

سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر زور دیا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی کے سبھی اضلاع میں ملیٹینٹ مخالف آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سکیورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں پی سی آر سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کے سکیورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات و چیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔ پولیس بیان کے مطابق وی کے بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سکیورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا'۔انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سکیورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا'۔

بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضوط بنانے کرنے کے احکامات صادر کئے۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے آنے والے پروگراموں کے پیش منظر میں وضح کئے گئے سکیورٹی پلان کے بارے میں آئی جی کشمیر کو جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ آنے والی تقریبات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔آئی جی پی نے عسکریت پسندی کے خطرات کو کم کرنے کی خاطر رات کے اوقات میں مزید چوکسی برتنے کی بھی تلقین کی ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے انسداد عسکریت پسند کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے آفیسروں پر زور دیا کہ اہم پروگراموں کے دوران قومی شاہراہ کی سکیورٹی بڑھانے ، جہاں پر اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگ رہائش پذیر ہیں، وہاں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے اور دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی گرڈ مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں کے سرینگر کے سیول لائنز اور پائین شہر میں ناکوں کا جال بچھانے کے بھی احکامات صادر کئے، تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ آئی جی پی نے تقریبات کے دوران سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔انہوں نے مشکوک سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں تعینات پولیس آفیسران کو خصوصی ہدایات دیں، کہ ممکنہ عسکریت پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کنٹرول لائن اور اندرونی علاقوں میں سخت چوکسی برتیں۔بیان کے مطابق انہوں نے زونل ایس ایس پیز سے قوم دشمن اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو بندو ق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا شخص ہی سب سے بڑا مجرم ہے: آر آر سوین

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف، آئی جی بی ایس ایف، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کشمیر ، ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ایس ایس پی سرینگر، سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کے علاوہ ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وارد ہو رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری کو ادھمپور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے بعد متعدد مرکزی وزراء کا بھی جموں وکشمیر کا دورہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.