شوپیان:شوپیان ضلع میں واقع فروٹ منڈی میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کسانوں کے لیے ایک جانکاری کمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس کیمپ میں محکمہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر ظہور احمد بٹ نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی جبکہ اس دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب اور چیف ہارٹیکلچر آفسر شوپیان محمد رمضان وار کے علاؤہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مقررین نے محکمہ ہارٹیکلچر کی مختلف اسکیموں کے بارے میں کسانوں اور مقامی باشندوں کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔بیداری کیمپ کے دوران محکمہ نے متعدد امیدواروں میں سبسڈی پر مختلف آلات تقسیم کی۔
اس دوران محکمہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر شوپیان نے بتایا کہ محکمہ ہذا کی بہت ساری اسکیمیں ہیں اور لوگوں کو ان اسکیموں کا فایدہ اٹھانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اکثر ایسے جانکاری کیمپ منعقد کرتا ہے۔ لہذا لوگوں سے گزارش ہے کہ ان کیمپوں سے جانکاری حاصل کرکے ان اسکیموں سے فایدہ حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ترال کے ڈاڈسرہ میں بلاک دیوس کا اہتمام
معلوماتی کیمپ میں مختلف محکموں کی طرف سے کسانوں و عام لوگوں کے لیے جانکاری کے لیے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ شہروں اور قصبہ جات میں عوام اور کسانوں کو مختلف اسکیموں سے روشناس کرایا گیا۔ خاص کر متعدد سماجی تحفظ اسکیموں اورسرکاری سپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی