ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ہوم ووٹنگ کا آغاز - JK Assembly Polls

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات تقریبا ایک دہائی بعد منعقد ہورہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Home voting in Bandipura
Home voting in Bandipura (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 3:13 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سینیئر اور پی ڈبلیو ڈی خصوصی شہریوں کے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ہوم ووٹنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ ان ٹیموں کو آج ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بانڈی پورہ منظور قادری نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے ضلع کے مختلف علاقوں کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بانڈی پورہ میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ہوم ووٹنگ کا آغاز (Etv bharat)

ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ "میں جسمانی طور پر معذور ہوں میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشنوں تک نہیں جا سکتا، یہ میرے گھر پر میرا دوسرا ووٹ ہے جس کے لیے حکومت کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں یہ سہولیات دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں"۔ ایک اور بزرگ شہری نے اپنے ووٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایک ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔ وہ حکومت کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اپنے گھروں میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کو اس عمل میں حصہ لینا چاہیے اور اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہیے"۔

بانڈی پورہ میں آج معمر اور بزرگ افراد کی ووٹنگ کے لیے آج 41 ٹیموں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ یہ ضلع میں تین دن تک جاری رہے گا جس میں یہ ٹیمیں بیلٹ بکس کے ساتھ بزرگ شہریوں کے گھر گھر جا کر ووٹ حاصل کریں گی۔ ضلع میں 504 بزرگ شہریوں کے ووٹ ہیں۔ جو ہوم ووٹنگ کا فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ہر پارٹی انتخابات میں کامیابی کے لئے جدوجہد اور عوام سے مختلف وعدے کررہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.