ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ہائی الرٹ - Jammu High Alert - JAMMU HIGH ALERT

دوران شب تین مصلح افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے بعد اہلکاروں نے جموں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ا
جموں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 1:00 PM IST

جموں (جموں کشمیر) : جموں کے سیکٹر کناچک میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے اس وقت بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی جب ایک مقامی شخص نے درمیانی شب گورہا پٹن نامی علاقے میں تین افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی۔

حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ایک شخص نے دوران شب کناچک سیکٹر میں تین مشکوک مسلح افراد کو دیکھنے کا دعویٰ کیا، جس کے بعد نہ صرف تلاشی کارروائی شروع کی بلکہ بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء، کٹھوعہ ضلع میں تلاشی کارروائی پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور جموں و کشمیر کے کٹھوعہ - ادھم پور - ڈوڈہ کے پہاڑیوں اور گھنے جنگلات میں مزید فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آٹھ جولائی کو کٹھوعہ ضلع میں فوجی گاڑی پر گھات لگا کر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ آپریشن کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا جو آج پانچویں روز میں داخل ہوا۔ اب تک اہلکاروں نے 60 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے، جن میں ایسے تین افراد بھی شامل ہیں جن پر عسکریت پسندوں کو کھانا کھلانے اور پناہ دینے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کے لیے کھانا پکانے والی خاتون گرفتار، تلاشی مہم پانچویں روز بھی جاری - Jammu Militant Attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.