ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سانبہ میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری - ہاٗی الرٹ سانبہ

High Alert Samba مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ضلع سانبہ میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔ اس دوران فوجی تنصیبات اور حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی،جبکہ مشکوک افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

High Alert In SAMBA after Suspect Movement
سانبہ میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 23, 2024, 6:18 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سانبہ کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانبہ میں فوجی تنصیبات اور حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی،جبکہ مشکوک افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں فوج نے ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملیٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں، تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.