ETV Bharat / jammu-and-kashmir

صدقہ فطر فی کس 70 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر - Sadaqat Ul Fitr

Sadaqat Ul Fitr صدقہ فطر ایک طرف جہاں روزہ داروں کے لیے رمضان کی کوتاہی اور لغزشوں کا کفارہ بن کر گناہوں سے پاک کرتا ہے تو دوسری جانب غریب، مجبور، بے سہارا اور مساکین کی امداد کا بھی ذریعہ ہے۔ واضح رہے کہ صدقہ فطر نو زائد بچے سے لیکر ہر بالغ، عمر رسیدہ اور ہر آزاد شخص پر واجب ہے۔

مفتی اعظم جموں و کشمیر
مفتی اعظم جموں و کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 4:20 PM IST

Updated : Mar 18, 2024, 10:58 PM IST

صدقہ فطر فی کس 70 روپے مقرر: مفتی اعظم جموں و کشمیر

سرینگر:جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے صدقہ فطر 70 روپے فی کس مقرر کیا ہے،تاہم انہوں نے کہا کہ مالی استطاعت کے لحاظ سے زیادہ صدقہ فطر ادا کرنے میں کوئی بھی حرج نہیں ہے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ صدقہ فطر کی رقم کشمیر اور جموں خطے کے علماء کرام کے ساتھ مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کی گئی ہے۔انہوں نے صدقہ فطرت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ فطر مقدس رمضان المبارک کے اختتام اور رخصت ہونے پر ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پر ادا کرنا واجب ہے، جبکہ ہر شیر خوار بچہ پر صدقہ فطر واجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کی مقدار ہر ایک کی طرف سے صاع شرعی مقرر ہے، یعنی پونے دو سیر گیہوں کا آٹا جو درمیانی قسم کا آٹا ہے، پوری تحقیق کے بعد 70 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر اپنے شہر اور بستی کے محتاجوں کے علاوہ اپنے آس پڑوس کے غریب ،مفلس ،یتیموں،مسکینوں اور مسافروں کو دیا جانا چائیے،تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مساجد خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر مصدقہ فطر صرف کرنا ہرگز جائز نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی یا مذہبی تنظیموں کو یہ صدقہ دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لیلۃ القدر اور صدقہ فطر کی اہمیت

مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ فطرے کی یہ رقم جموں اور کشمیر صوبے کے تمام علمائے کرام کے باہمی مشاورت اور بہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.