اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے ہاری پاریگام گاؤں میں دست وقےکی شدید وباء نے سو سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔اس سے مقامی آبادی میں خوف کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد الٹی اور اسہال جیسی علامات کا سامنا کر رہے ہیں۔فی الحال درجنوں افراد پی ایچ سی ہاری میں زیر علاج ہیں۔ اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ جمیل نے ترال کے بی ایم۔ او اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ آج پی ایچ سی ہاری کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کئی مریضوں کے ساتھ ان کی حالت اور فراہم کی جانے والی دیکھ بھال کو سمجھنے کے لیے ان سے بات کی ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے گاوں میں ایک بڑا اسپتال تو بنایا ہے مگر بدقسمتی سے اسپتال میں طبعی اور نیم طبعی عملے کی کمی لوگوں کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پلوامہ میں ایل ایس ڈی بیماری کو روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم
سی ایم او پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ نے بتایا کہ دست وقے کی یہ بیماری کن وجوہات سے لگی ہے اسکا پتہ لگایا جا رہا ہے اور جو پانی پینے کے لیے مقامی لوگ استعمال کر رہے ہیں اسکے سیمپل بھی اٹھاے گیے ہیں انہوں نے لوگوں سے ابال کر پانی پینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔