گاندربل: مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں سری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ سیاحوں اور امر ناتھ جی یاتریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایس ایس پی گاندربل شری سندیپ گپتا ایس ایس پی نے ایس ڈی پی او کنگن شری مظفر جان جے کے پی ایس کے ساتھ ہوٹلوں، تاجروں مارکیٹ ایسوسی ایشن، سومو اسٹینڈ ایسوسی ایشن اور پولی پورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ جے کے ٹی ڈی سی کا نفرنس ہال سونمرگ میں میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ کے دوران سیاحوں اور یاتریوں کو بہتر خدمات پہچانے اور اشیائے ضروری کی چیزیں منصفانہ نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم بات چیت ہوئی ایس ایس پی گاندربل نے سونمرگ کے تمام ہوٹل والوں سے بھی تعاون طلب کیا تا کہ سیاحوں اور یاتریوں کو کسی بھی صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
سومو اسٹینڈ ایسوسی ایشن نے یاتریوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ وہ امر ناتھ جی یا ترا -24 کے دوران انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایت پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا کہ وہ سیاحوں اور امر ناتھ جی یاتریوں کو محفوظ ، صاف اور دھو کہ دہی سے پاک ماحول فراہم کریں۔