ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 3471 یاتریوں کا اور ایک دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - pilgrims left for Amarnath Yatra

مقدس امرناتھ یاترا کیلئے سخت حفاظتی انتظامات میں آج صبح 3471 یاتریوں پر مشتمل ایک اوردستہ بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

جموں سے 3471 یاتریوں کا اور ایک دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ
جموں سے 3471 یاتریوں کا اور ایک دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 12:15 PM IST

جموں: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح 3471 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ گذشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 22ویں قافلے نے بالتل اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 23ویں دن 3471 یاتری 114 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لئے وادی کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.50 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔

ہفتہ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2620 مرد، 720 خواتین، 03 بچے، 93 سادھو اور 34 سادھوی ٹرانس جنڈر 01 شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1073 یاتری اور 2398 یاتری بالترتیب 35 اور 79 گاڑیوں میں سوار تھے ۔

مزید پڑھیں: جموں سے 4821 یاتریوں کا قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ
ہمالیائی پہاڑیوں کے درمیاں واقع امرناتھ گپھا کے پاس موسم ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہمالیائی پہاڑیوں کے درمیان واقع امرناتھ گھپا کے آس پاس والے حصوں میں ہلکی اور درمیانہ درجہ کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہونے کے آثار ہیں۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.