ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں چار پٹواریوں کو فرائض انجام دینے میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا - Four Patwaris in Budgam suspended - FOUR PATWARIS IN BUDGAM SUSPENDED

ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے جمعہ کو تحصیل آفس ناربل کا دورہ کیا اور پایا کہ پٹواری اپنی ڈیوٹی میں غفلت برت رہے ہیں جس کے چلتے ان چاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، دو جونیئر اسسٹنٹ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

چار پٹواریوں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا
چار پٹواریوں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 3:36 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): مرکزی زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے جمعہ کو تحصیل آفس ناربل میں 'ڈیوٹی میں غفلت شعاری برتنے' پر محکمہ ریونیو کے چار پٹواریوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، دو جونیئر اسسٹنٹ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کی ٹائم لائنز، ریونیو ریکارڈ کی دیکھ بھال اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔

تحصیل آفس ناربل کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ 12جولائی کو رکھی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بڈگام بھی شامل تھے۔

مختلف سطحوں پر منعقدہ جائزہ اجلاسوں کے ذریعے مختلف تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فیلڈ ورکرز کو ٹائم لائنز کی پابندی کی قانونی حساسیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ جبکہ، لینڈ ریونیو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق، اور حکومت کے متعلقہ حکم کے ذریعے منظور کردہ مختلف دفعات کے مطابق انڈیکس کو صحیح طریقے سے برقرار رکھنا اور ریونیو حکام کی محفوظ تحویل میں رکھنا لازمی ہے۔

متعدد افراد اور وفود نے تحصیل ناربل میں سرکاری کام کرنے والوں کے کام کے خلاف تحریری اور ذاتی طور پر مختلف شکایات درج کرائی ہیں۔ جس کے بعد یہ پایا گیا کہ محکمے میں ملازم صحیح طریقے سے کام کو انجام نہیں دے رہے ہیں۔ ان سب باروں کے مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف یہ کاروائی کی گئی۔

اس کاروائی کے چلتے مندرجہ درج عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جن کے نام یہ ہیں:

1. نذیر احمد شاہ پٹواری، تحصیل آفس ناربل۔

2. غلام حسین ڈار، آفس پٹواری۔

3. محمد عباس میر، پٹواری اور

4. شمیم ​​احمد گنائی، پٹواری۔

اے ڈی سی بڈگام، ایس ڈی ایم خان اور تحصیلدار بی کے پورہ کی سربراہی میں ایک انکوائری کرے گی اور متعلقہ قواعد کے تحت مزید ضروری کارروائی کے لیے اپنی تفصیلی رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

اسی سلسلے میں ایک تحصیل کے دو جونیئر اسسٹنٹس جاوید احمد آہنگر اور سید عارف احمد بخاری کو فوری طور پر ڈی سی آفس بڈگام سے منسلک کر دیا گیا۔ تاہم، آرڈر میں ان کے منسلک ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.