ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غیر ملکی وفد پولنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے سری نگر پہنچ گیا - Foreign Delegation in Kashmir

امریکہ سمیت 15 ممالک کے سفیر جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں، جہاں یہ افراد انتخابات کا خصوصی مشاہدہ کریں گے۔ بدھ کو سفارت کاروں کے ایک گروپ نے ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لیے علاقے کا دورہ کیا۔

Foreign delegation reached Srinagar to witness the election and polling
انتخابات اور پولنگ کا مشاہدہ کرنے غیر ملکی وفد سری نگر پہنچ گیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 5:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ دیکھنے کے لیے کئی ممالک کے سفیروں پر مشتمل ایک وفد سرینگر پہنچ گیا ہے۔ سفارت کاروں کے اس گروپ میں امریکہ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ سمیت 15 ممالک کے سفارت کار شامل ہیں۔ سفارت کاروں کے جموں و کشمیر دورے کا مقصد یہاں جاری ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرنا ہے۔

غیر ملکی وفد پولنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے سری نگر پہنچ گیا (ETV Bharat Urdu)

حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب غیر ملکی مبصرین کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ قبل ازیں حکومت نے انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین کو جموں و کشمیر میں جانے کی اجازت دینے کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ مرکز نے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹنگ کے اچھے فیصد کے پیش نظر غیر ملکی مندوبین کو انتخابی عمل دکھانے کے لیے سفارت کاروں کو مدعو کیا تھا۔

غیر ملکی وفد پولنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے سری نگر پہنچ گیا
غیر ملکی وفد پولنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے سری نگر پہنچ گیا (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

تفصیلات کے مطابق اس وفد میں امریکہ، میکسیکو، گیانا، جنوبی کوریا، صومالیہ، پناما، سنگاپور، نائجیریا، اسپین، جنوبی افریقہ، ناروے، تنزانیہ، روانڈا، الجزائر اور فلپائن کے دہلی میں قائم سفارت خانوں کے سفارت کار شامل ہیں۔ سفارت کاروں کے ساتھ آنے والے بھارتی حکام میں پاکستان، افغانستان اور ایران سے متعلق ڈیسک کے جوائنٹ سکریٹری جے پی سنگھ اور وزیر خارجہ کے دفتر کے جوائنٹ سکریٹری شامل تھے۔

Foreign delegation reached Srinagar to witness the election and polling
انتخابات اور پولنگ کا مشاہدہ کرنے غیر ملکی وفد سری نگر پہنچ گیا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

آرٹیکل 370 ہٹانے پر کشمیری ناراض نہیں: مرکزی وزیر نتن گڈکری - JK Assembly Elections 2024

اس دوران وفد (ڈیلی گیشن) نے ضلع بڈگام اور سرینگر کے کئی پولینگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کئی ووٹروں سے بات کی۔ اس اثنا میں ڈیلی گیشن نے سرینگر کوٹھی گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کافی خوشی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پرامن طریقے سے انتخابات ہور ہے ہیں۔ جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پولنگ میں شرکت کی ہے۔ جو ایک اچھی شروعات ہے اور ہمیں کافی خوشی ہے تاکہ لوگوں کو اپنا نمائندہ چننے کا موقع ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.