ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے کاپرن علاقے میں بی جے پی کا پہلا کنونشن - bjp party Convention

بھارتیہ جنتا پارٹی نے شوپیان کے کاپرن علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا یک روزہ پارٹی کنونشن منعقد کیا۔بی جے پی ضلع شوپیان کے صدر محمد یوسف بٹ نے اس کنونشن کی صدارت کی-

شوپیان کے کاپرن علاقے میں بی جے پی کا پہلا کنونشن
شوپیان کے کاپرن علاقے میں بی جے پی کا پہلا کنونشن (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 6:52 PM IST

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں مصروف ہیں۔شوپیان کے کاپون میں منعقدہ کنونشن میں ضلع پارٹی صدر کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما اور بی جے پی کشمیر کے سہہ پرھباری، محمد رفیق وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شوپیان کے کاپرن علاقے میں بی جے پی کا پہلا کنونشن (etv bharat)

اس کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اس علاقے میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ماضی میں کاپرن علاقہ عسکریت پسندوں کا مرکز رہا ہے لیکن آج بی جے پی کے کنونشن کا کامیاب انعقاد علاقے میں بدلے ہوئے حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

محمد یوسف بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کنونشن پارٹی کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے اور کاپرن جیسے حساس علاقے میں بی جے پی کی موجودگی علاقے میں امن اور ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ محمد رفیق وانی نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کے لوگوں نے جس جوش و خروش سے کنونشن میں شرکت کی، وہ ان کی امن اور ترقی کی خواہش کی غمازی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.