ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے مبصراخراجات نے بڈگام میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا - Expenditure Observer Baramulla

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 4:40 PM IST

Review Preparations In Budgam بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے اخراجات کے مبصر سیتا رام مینا نے آج بڈگام میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے یہاں منعقدہ میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت بھی دی۔

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے مبصرنے بڈگام میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

بڈگام: بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے اخراجات کے مبصر سیتا رام مینا نے آج بڈگام میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس سلسلے میں انتخابی اخراجات کے مبصر نے کانفرنس ہال میں افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔

ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو اور ایس ایس پی نکھل بورکر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ سب سے پہلے انتخابی اخراجات کے مبصر نے ضلع اخراجات کی نگرانی کرنے والی ٹیم، تمام اے آر او ایس اور نوڈل افسران کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اکاؤنٹس کی سختی سے نگرانی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف درست اخراجات کیے جائیں اور کسی بھی امیدوار یا پارٹی کی جانب سے ووٹروں کو متاثر کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی غیر قانونی طریقہ استعمال نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کوئیل علاقے کا دورہ کیا - Lok Sabha Election 2024

بینکرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ای سی آئی کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے اور مشکوک لین دین یا نقدی کی نقل و حرکت کے خلاف مناسب نگرانی اور ضبطی عمل میں لائی جائے۔انتخابی اخراجات کے مبصر (ایکسپینڈیچر آبزرور) نے اخراجات کے ریکارڈ، صحیح کھاتوں، امیدواروں کی سہولت، جائز حد کے اندر قانونی اخراجات اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے اخراجات کی بیکنگ ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.