ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نئی نسل کو اعلیٰ اخلاق اور اسلامی اقدار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت، میر واعظ

میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ ایک منصفانہ اور ہمدردانہ معاشرے کی بنیاد فرد کی اصلاح سے شروع ہوتی ہے۔

اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں سمینار
اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں سمینار (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 4:47 PM IST

Updated : Oct 24, 2024, 6:04 PM IST

سرینگر: انجمن نصرة الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں ایک سمینار زیر عنوان” اصلاح معاشرہ سیرت رسولﷺ کے آئینے میں "منعقد کیا گیا یے۔ جس میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب نے پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات پر مبنی معاشرے کی اصلاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک منصفانہ اور ہمدردانہ معاشرے کی بنیادفرد کی اصلاح سے شروع ہوتی ہے اور جب افراد کی صحیح تربیت ہو تو ایک مہذب اور متمدن معاشرہ وجود میں آتا ہے۔

نئی نسل کو اعلیٰ اخلاق اور اسلامی اقدار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت، میر واعظ (Video Source: ETV Bharat)

میرواعظ نے قرآن کریم کی آیت مقدسہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتا جب تک نہ وہ اپنی حالت خودبدلنے پر آمادہ ہوں۔

میرواعظ نے بہتر سماج اور معاشرہ کی تعمیر کیلئے انصاف ،مساوات ، صلح رحمی اور انسانی قدروں سے عبارت اسلامی تعلیمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پیغمبر اسلام ﷺ کی مقدس زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔

اس ضمن میں میرواعظ نے میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ کے قیام کے دوران اصلاحات اور اقدامات اور پھر فتح مکہ کے موقعہ پر مخالفین اور دشمنوں کو عام معافی جیسے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ ہم صدق دلی سے پیغمبر اسلام ﷺ کے بتائے ہوئے راستے اور آپکے اسوئہ حسنہ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں شامل نہیں کرتے تب تک ایک بہتر سماج کی تعمیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سماجی اصلاح میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسوئہ رسول اکرم ﷺ کواپنے لئے رول ماڈلسمجھ کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

میرواعظ نے سماج کے تمام طبقوں بالخصوص والدین کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صحیح معنوں میں اپنے بچوں اور اولاد کی اسلامی تعلیمات کے مطابق پرورش اور تربیت کریں اور انہیں اعلیٰ اخلاق اور اسلامی اقدار سے روشناس کرائیں تو تبھی جاکر ایک فرد کی گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور فلاحی معاشرہ کا قیام بھی عمل میں لانا ممکن ہو سکتا ہے۔

سیرتی تقریب میں وادی بھر کے درجنوں نامور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیکر مذکورہ عنوان پر اظہار خیال کیا۔ اس مرحلے پرطلباءکے علاوہ علمائ،دانشوروں، معززین شہر اوراراکین انجمن بھی موجودتھے۔ ایسے میں پہلی پوزیشن دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے طلباء کو نقد انعامات ، ٹرافی اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا-

Last Updated : Oct 24, 2024, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.