ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں منشیات فروش نشہ آور مواد سمیت گرفتار - منشیات فروش گرفتار

Drug Peddler Arrested پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پارٹی نے بری گام گاؤں میں چلاشی کا دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ مشیات فروش کی تحویل سے 85 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا۔

drug-peddler-arrested-with-contraband-subustance-in-kulgam
کولگام میں منشیات فروش نشہ آور مواد سمیت گرفتار
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 6:15 PM IST

کولگام: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پارٹی نے بری گام گاؤں میں ایک گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا، جس نے ایک پالی تھین بیگ اٹھا رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس کو دیکھ کر اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

بیان کے مطابق تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 85 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا، جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت محمد امین ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن بری گام کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں:منشیات کے خلاف جنگ: دو مہینوں کے دوران بارہمولہ میں 62 منشیات فروش گرفتار

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ آئے روز پولیس کی جانب سے منشیات فروش کو گرفتار کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ پولیس بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی جائیدادوں کو بھی جؓ کر رہی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.