ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر سچیدانند موہنتی ایمز اونتی پورہ کشمیر کے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر - میڈیکل

New Executive Director of AIIMS Awantipora: ڈاکٹر سچیدانند موہنتی کو ایمز اونتی پورہ کشمیر کا نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی باضابطہ طور پر تقرری سے طب کے شعبہ میں مزید انقلاب پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Dr Satchidananda Mohanty appointed as the new Executive Director of AIIMS Awantipora Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 3:37 PM IST

سری نگر: حکومت ہند کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سچیدانند موہنتی کو ایمز اونتی پورہ کشمیر کا نیا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی ( اے سی سی ) نے ڈاکٹر سچیدانند موہنتی کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر سچیدانند جو کہ ایمز بھونیشور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، کو اب نئی تقرری کے تحت موصوف کو ایمز اونتی پورہ کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Appointment Of AIIMS Awantipora Director: ایمز کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نامزدگی سے عوامی حلقے میں خوشی

اے سی سی نے لیفٹیننٹ جنرل انوپ بنرجی کی بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایمس اونتی پورہ کی تقرری کو بھی منسوخ کر دیا ہے، خیال رہے کہ انوپ بنرجی کو جون 2022 میں ایمز اونتی پورہ کے پہلے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ اس میں شامل نہیں ہوئے جس کے بعد اب ان کی تقرری کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2016ء میں کشمیر کے اونتی پورہ اور جموں کے سامبہ میں حکومت نے 2 ایمس اداروں کو منظوری دی تھی۔ لیکن ایمس اونتی پورہ میں تعمیری کام بہت سست رفتاری سے چل رہا تھا۔ دوسری جانب عوام کے مطابق ایمس اونتی پورہ کی تکمیل سے وادیٔ کشمیر میں طب کے شعبہ میں انقلاب پیدا ہو سکے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.