ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی - missive fire incident at Banihal

Two Storey House Gutted in Ramban: ضلع رامبن کے بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ عمارت پوری طرح سے خاکستر ہوگئی۔ اس واقعے میں بھاری نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 12:17 PM IST

بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہلاڑی ضلع رامبن کے بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دو منزلہ عمارت پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق بنکوٹ کے مقامی لوگوں نے ایک ای ٹی وی کے نمائندے کو بتایا کہ اس دو منزلہ مکان میں مرحوم محمد اشرف کی بیوہ نظیر بیگم اور ان کے دو لڑکے ارشد اور آبشار رہائش پزیر تھے۔ انہوں نے کہاکہ آگ کا واقعے میں اوپری منزل مکمل طور خاکستر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بٹہ مالو سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی بر وقت کاروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں واقع مقامی تھانے کی پولیس کے اسٹیشن ہوس آفیسر فردوس احمد کی قیادت میں پولیس، مقامی لوگوں اور محکمہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے جوانوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے مشقت کی۔ سب ڈویژن پولیس آفیسر بانہال اجے سنگھ جموال نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی فوری طور آگ پر قابو پانے کے لئے روانہ کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں مقامی تھانے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقت شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.