ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں جسمانی طور پر معذور شہریوں کے لیے یک روزہ کیمپ کا اہتمام - camp for specially abled citizens

ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ سماجی فلاح و بہبود نے آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا کے تعاون سے جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے یک روزہ خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 2:15 PM IST

بڈگام میں جسمانی طور پر معذور شہریوں کے لئے یک روزہ کیمپ کا اہتمام
بڈگام میں جسمانی طور پر معذور شہریوں کے لئے یک روزہ کیمپ کا اہتمام (etv bharat)

بٖڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے سب ڈویژن چاڈورہ کے اہل استفادہ کنندگان میں ضروری سامان، وہیل چیئر، ٹرائی سائیکلیں اور دیگر مصنوعی لمبس تقسیم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کیمپ کے مقصد پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جمسانی طور پر معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرناہے۔زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور علاقے کے مختلف معذور افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ضلع سماجی بہبود آفیسر بڈگام، عبید الخذیر نے کیمپ میں خصوصی طور پر معذور افراد کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد خصوصی طور پر معذور افراد کو مختلف سرکاری مراعات تک آسانی سے رسائی کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس کیمپ میں معذور افراد کے درمیان موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل - 11، وہیل چیئر - 19، سماعت ایڈز - 60، سمارٹ فون -01، سوگمیا کین - 01، بریل کٹ - 05، اے ڈی ایل کٹ - 01،کراچیس - 06، واکنگ اسٹک - 09، سی پی چیئر - 08، رولیٹر -02 103 مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈانی فاؤنڈیشن نے کشمیری کرکٹرعامر حسین لون کیلئے مدد کی پیشکش کی

ایس ڈی ایم چاڈورہ پریمروز بشیر کے علاوہ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول چاڈورہ ہمہ میر، ڈی ایس ڈبلو او کنیکا مہتا (جونیئر منیجر-مارکیٹنگ) اور کسم دیوی (پی اینڈ او) اے ایل آئی ایم سی او کی کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.