جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ وندے بھارت ٹرین جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کو گرین سگنل دے کر روانہ کیا.اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو وندے بھارت ٹرین سے بہت سارے فوائد مل پائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مانگ تھی کہ کٹھوعہ میں اس کا ایک الگ اسٹیشن ہونا چاہئے، مرکزی ریلوے وزارت نے لوگوں کی اس مانگ کو پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ اسٹیشن پر روکنے سے دہلی کا فاصلہ کم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جموں، کٹرہ اور ادھمپور سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی
ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو سبھی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر پچھلے پانچ برسوں کے دوران بہت سارے کام کئے گئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھاجپا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)