ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ناظم تعلیم کشمیر کا دورہ ترال - DSEK visits Tral

DSEK on Promotions: ناظم تعلیم کشمیر تصدق حسین نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں لمبے عرصے سے رکے پرموشن کے لیے محکمہ ہنگامی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کے لیے محکمہ بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔

director-school-education-kashmir-tassaduq-hussain-visits-tral
ناظم تعلیم کشمیر کا دورہ ترال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 3:49 PM IST

ناظم تعلیم کشمیر کا دورہ ترال

ترال (پلوامہ): ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین نے آج ترال کا دورہ کیا اور بعد ازاں گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں پرنسپل محمد افضل وانی کی سبکدوشی کے حوالے سے ایک تقریب کی صدارت کی۔ اس موقعے پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ منظور احمد خان اور دیگر عہیدیدار بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد تصدق نے محمد افضل شیخ کی محکمہ کو دی گئی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقعے پر دیگر اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سبکدوش ہونے والے پرنسپل کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر تصدق حسین نے بتایا کہ اسکولی تعلیم میں لمبے عرصے سے رکی ترقیوں کے لیے محکمہ ہنگامی اقدامات کر رہا ہے اور سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر: بارہویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن پرچہ اب رواں ماہ 30 مارچ کو لیا جائے گا

حال ہی میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران گیارویں جماعت کا سوالنامہ دینے کے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ اس معاملے میں انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو حقائق پر مبنی رپورٹ جلد ہی پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات جاری ہیں اور جو بھی اس غلطی کا ذمہ دار ہوگا۔ اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بارہویں جماعت سے فزیکل پرچے کا امتحان لینے کی تاریخ 30 مارچ کی مقرر کی گئی ہے اور اس حوالہ سے باضابطہ طور پر ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.