ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بجبہاڑہ میں جہلم پروجیکٹ کا افتتاح کیا - بجبہاڑہ میں جہلم پروجیکٹ

مرکزی حکومت کی جانب سے دریائے جہلم کو مزید منفرد اور جازب نظر بنانے کے لئے کروڑوں روپئے مختص رکھے گئے ہیں، جس کے تحت آج ضلع اننت ناگ کے گوری علاقے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے فیلڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت فیلڈ منیجمنٹ کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھی۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بجبہاڑہ میں جہلم پروجیکٹ کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 4:14 PM IST

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بجبہاڑہ میں جہلم پروجیکٹ کا افتتاح کیا

اننت ناگ: وادیٔ کشمیر کو قدرت نے نہ صرف اپنی کاریگری سے سجایا ہے بلکہ حسن و جمال سے مالا مال کشمیر بے شمار نعمتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ چاہے بات کی جائے سر سبز و شاداب جنگلات کی، معتدل آب و ہوا کی یا پھر بات کی جائے دریائے جہلم کی۔

وادیٔ کشمیر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں دریائے جہلم اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ دریائے جہلم وادیٔ کشمیر میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے، جس کا آغاز جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے کے ایک چشمہ سے شروع ہوتا ہے اور بہت سے مراحل طے کر کے پاکستان پہنچتا ہے۔ آفت سماوی کی وجہ سے جب وادی میں سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، تو ایسے موقع پر محکمہ فیلڈ کنٹرول کے ملازمین دریائے جہلم میں ہی پانی کی سطح کو ناپتے ہیں۔ جس سے محکمہ کو دریائے جہلم میں پانی کی سطح کی معلومات جاننے کا موقع مل جاتا ہے۔

وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے جہلم کو مزید منفرد اور جازب نظر بنانے کے لئے کروڑوں روپئے مختص رکھے گئے ہیں، جس کے تحت آج ضلع اننت ناگ کے گوری علاقے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخر دین حامد نے فیلڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت دریائے جہلم کو مزید بہتر بنانے کے لئے فیلڈ منیجمنٹ کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھی۔ اس دوران مختلف محکموں کے عہدیداران موجود تھے، جن میں محکمہ فیلڈ کنٹرول کے ایگزیکیٹو انجینئر سلیم جہانگیر بانڈے اور دیگر محکموں کے عہدیداران شامل تھے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخر دین حامد نے کہا کہ دریائے جہلم جموں و کشمیر میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور جموں و کشمیر کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کی شانہ رفتہ کو برقرار رکھنے کے لئے اس وقت کئی طرح کے پروجیکٹ عمل میں لائے گئے ہیں۔ چاہئے دریائے جہلم کی بیوٹیفکیشن کی بات ہو یا فیلڈ منیجمنٹ کی، تاکہ سیلابی صورتحال میں نقصان کی کوئی گنجائش نہ ہو اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جائے۔ جو دریائے جہلم کے آس پاس رہنے والے لوگ ہے ان کے لئے یہ پروجیکٹ راحت کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر اننت ناگ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے 10 کروڈ روپئے مختص رکھے گئے ہیں، جس کے لئے انہوں نے ایل جی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ پروگرام پی ایم ڈیولپمنٹ اسکیم سے فنڈ ہو رہا ہے، تاکہ آبی وسائل بھی محفوظ رہے اور لوگوں کو بھی کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.