ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام - World Food Safety Day Celebration - WORLD FOOD SAFETY DAY CELEBRATION

ضلع پلوامہ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول میں محکمہ فوڈ سیفٹی کی جانب سے عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات اور مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پلوامہ میں عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام
پلوامہ میں عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 8:07 PM IST

پلوامہ: فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ فوڈ سیفٹی نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے پلوامہ ضلع میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں آپ کو کم کھانا نہیں ہے، آپ کو صحیح کھانا ہے کے عنوان کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ میں عالمی تحفظ خوراک کے موقع پر پروگرام کا اہتمام (etv bharat)

پروگرام کے دوران چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر پلوامہ منظور احمد، اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی پلوامہ ہلال احمد میر اور دونوں محکموں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ وہی اس پروگرام میں اسکول کے طلباء نے بھی شرکت کی اور فوڈ ایکسپرٹس کو توجہ سے سنا جنہوں نے فوڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

فوڈ سیفٹی محمکہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خوراک کی حفاظت اور کس چیز کو استعمال کرنا ہے اور کس طرح استعمال کرنا ہے اس بارے میں بچوں کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی پلوامہ ہلال احمد نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر ملاوٹ شدہ کھانا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں:ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ محکمہ ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کو کم سے کم کرنے کے لیے باقاعدہ مارکیٹ چیکنگ کر رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.