ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دہلی نے ہمیں ڈیموکریٹک رائٹس سے دور رکھا ہے:الطاف بخاری - الطاف بخاری

Altaf Bukhari on Target Killing سرینگر ٹارگیٹ کلنگ واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ کہیں نہ کہیں ان واقعات کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ ملوثین کی نشاندہی کرکے ان کو سزا دی جائے۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 10:08 PM IST

دہلی نے ہمیں ڈیموکریٹک رائٹس سے دور رکھا ہے:الطاف بخاری

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہندوستان کا ایک مضبوط حصہ ہونے کا یقین رکھتے ہیں ان کے لئے اپنی پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمارے آئینی حقوق ہیں، اپنی پارٹی ان کے حصول کے لئے لڑنا جاری رکھے گی۔سرینگر ٹارگیٹ کلنگ واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کہیں نہ کہیں ان واقعات کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ جوق در جوق اپنی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ہمارے دروازے ان لوگوں کے کھلے ہیں جو ہندوستان ایک مضبوط حصہ ہونے کا یقین رکھتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی آئینی حقوق حاصل کرنے کے لئے لڑتی رہے گی۔

الطاف بخاری نے کہا کہ 'یہ مسئلہ نہیں ہے آج کون پارٹی میں شامل ہوا ماضی میں وہ جماعت اسلامی یا حریت کے ساتھ وابستہ رہے ہوں گے لیکن میرے لئے وہ سب جموں وکشمیر کے باشندے ہیں'۔

سرینگر ٹارگیٹ کلنگ واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کہیں نہ کہیں ان واقعات کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ ملوثین کی نشاندہی کرکے ان کو قرار واقعی سزا دیں۔

پارلیمانی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہمارے لئے اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ لوگوں اور ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا یہاں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد کرائے جائے۔

مزید پڑھیں: پارلیمانی انتخابات کے ساتھ یہاں اسمبلی چناﺅ بھی کرائے جائیں:عمرعبداللہ

انہوں نے کہا کہ مرکز سرکار یہاں پارلیمنٹ انتخابات اس لیے منعقد کرا رہی ہے کیونکہ انہیں اپنی حکومتیں بنانی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں جمہوریت کو بحال کرنا ہے تو یہاں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی چناؤ بھی کرائے جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا کہ وزیر اعظم ہر روز "ون نیشن ون الیکشن" کی بات کرتے ہے، یہاں پورا موقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.