جموں (محمد اشرف گنائی): وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج جموں کے دورے ہیں جہاں وہ اکھنور میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اکھنور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان، اور جی او سی شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے پرتپاک استقبال کیا۔
#WATCH | Jammu, J&K: Defence Minister Rajnath Singh receives a warm welcome from CM Omar Abdullah, CDS Gen Anil Chauhan, and GOC-in-C Northern Command, Lt Gen MV Suchindra Kumar, as he arrives in Akhnoor. https://t.co/PYAy94jpEQ pic.twitter.com/Xxz9bvqGW6
— ANI (@ANI) January 14, 2025
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج اکھنور میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ آج سابق فوجیوں کا 9واں یوم ہے۔ اس تقریب میں راجناتھ سنگھ کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان، چیف لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود ہوں گے۔
تقریب میں 108 فٹ اونچا پرچم بھی لہرایا جائے گا۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو اکھنور میں ہیریٹیج میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ اس دورے اور تقریب کے پیش نظر فوج نے سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اکھنور کے ٹانڈہ کے ارد گرد تین کلومیٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بھی پورے علاقے میں ہائی الرٹ رکھ کر اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: زیڈ موڑ ٹنل کھلنے سے سونمرگ میں سیاحت میں اضافہ ہوگا، گلمرگ سے دباؤ کم ہوگا
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں راج ناتھ سنگھ نے لکھا کہ "جموں و کشمیر کے اکھنور کے لیے نئی دہلی سے روانہ ہونے جا رہے ہیں۔ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے ساتھ ’ویٹرنز ڈے‘ منانے کے منتظر ہیں۔‘‘ تقریب کے بعد وزیر دفاع سابق فوجیوں کو عشائیہ دیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقعے پر نقل و حرکت کے آلات جیسے موٹرائزڈ وہیل چیئرز، ای سکوٹرز، اور آٹو رکشے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی تعریف کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے سی ایم عمر کو نشانہ بنایا