ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا - BMO suspended during inspection - BMO SUSPENDED DURING INSPECTION

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج راجپورہ، اوور ہیڈ ٹینک اور ہسپتال کا بھی دؤرہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 3:51 PM IST

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کریں ۔تاکہ مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا (etv bharat)

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نےکہاکہ پینے کے پانی کے تعمیر ہونے والی اوور ہیڈ ٹینک جس کو ₹341.44 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اس کا بھی جائزہ لے جس سے 256 خاندان کو فائدہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ہسپتال راجپورہ کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں انہوں نے صفائی اور مناسب انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے بلاک میڈیکل آفیسر کو معطل کردیا جبکہ اس کی تنخواہ روکنے کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی پلوامہ نے تحصیل آفس راجپورہ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے محمکہ بجلی کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانے کے لیے ہاٹ لائن قائم کرنے پر کام شروع کرے۔ مزید برآں، تحصیلدار راجپورہ کو جی ڈی سی کے منصوبے کی حد بندی کرنے کی ہدایات دی گئیں جس پر تجاوزات قائم ہیں۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ جی ڈی سی راجپورہ کے پرنسپل، ایگزیکٹو انجینئرز، اور ضلع افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.