ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پچاس بیڈ پر مشتمل پرانا ہاسٹل تمام طلبا کو رہائش فراہم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ محکمہ نے 100 نشستوں والے نئے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے حکومت کو ایک تجویز پیش کی تھی۔ تجویز کی منظوری کے بعد نئی عمارت پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
نئی عمارت 3.00 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی اور اسے دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ نئی عمارت میں لائبریری اور لیبارٹری ہوگی۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس نئی عمارت کی تکمیل سے وہ طلباء کو کافی جگہ فراہم کر سکیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن اور کٹھوعہ سمیت چار اضلاع کے طلبا و طالبات ڈوڈہ میں زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ہاسٹل میں رہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسمی صورت حال کے پیش نظر سرمائی تعطیلات کا جائزہ لیا جائے گا: ناظم تعلیم
دریں اثنا، حکومت نے اضافی بلاکس کی تعمیر اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اس پر 250 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور ان تعمیرات کی تکمیل کے بعد محکمہ تعلیم ان باوقار تعلیمی اداروں میں جگہ کی کمی کو کم کرے گا۔