ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024: راہل گاندھی نے سری نگر کے ہوٹل میں کشمیری وازوان کا لطف اٹھایا - Kashmiri Wazwan - KASHMIRI WAZWAN

Rahul Gandhi eat Kashmiri Wazwan: کانگریس قائد راہل گاندھی اور کانگریس صدر کھرگے دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر میں ہیں جہاں دونوں کانگریس لیڈران اور کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسی درمیان راہل گاندھی نے سری نگر کے ایک ہوٹل میں کشمیر کے مشہور پکوان وازوان کا لطف اٹھایا۔

Rahul Gandhi relishes Kashmiri Wazwan in Srinagar hotel
راہل گاندھی نے سری نگر کے ہوٹل میں کشمیری وازوان کا مزہ لیا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 11:43 AM IST

Updated : Aug 22, 2024, 12:03 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ وادی کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس لے صدر ملکارجن کھرگے 2 روزہ دورہ پر جموں و کشمیر میں ہیں، جہاں وہ دونوں کانگریس لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ میٹنگس کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کی شام اسمبلی انتخابات کے لیے جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سری نگر کے ایک مشہور ہوٹل میں کشمیری وازوان کا لطف اٹھایا۔ سری نگر پہنچنے کے بعد راہل نے سری نگر کے گپکر روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ ہوٹل میں رات گزاری۔ سکیورٹی اور ان کے ساتھ موجود ان کی پارٹی کے ساتھیوں کو دیکھ کر راہل لال چوک کے دورے کے لیے فوری روانہ ہوئے جہاں انہوں نے عشائیہ کیا اور کشمیری وازوان کا مزہ لیا۔

رات کے قیام کے لیے ہوٹل لے جانے سے پہلے انہوں نے پریس انکلیو کے قریب ایک مقامی آئس کریم پارلر میں آئس کریم کا بھی مزہ لیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی اور کھرگے کی کشمیر میں کانگریس لیڈران و کارکنان کے ساتھ میٹنگ - Rahul in Kashmir

Last Updated : Aug 22, 2024, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.