پلوامہ: ضلع پلوامہ بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ نے ٹاؤن ہال میں یووا سمیلن پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے دوران بی جے پی سہ پربھاری رفیق احمد وانی، بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ، بی جے پی یوتھ صدر پلوامہ رئیس احمد اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران موجود تھے۔
یووا سمیلن پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد بی جے پی میں نوجوانوں کو شامل کرنا اور ان کے بہبود کے لئے کام کرنا۔ اس سمیلن پروگرام میں پارٹی کارکنوں، نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بی جے پی ضلع پلوامہ کے یوتھ صدر رئیس احمد نے کہا کہ ضلع کے نوجوان پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ پارٹی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔اس سلسلے میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے اور ہم ضلع کی سبھی نشستوں پر انتخابات لڑانے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کارگل وجے دیوس کے سلسلے میں بی جےپی کی پلوامہ میں بائیک ریلی
بھارتیہ جنتا پارٹی سہ پربھاری کشمیر رفیق احمد وانی نے کہا کہ پارٹی کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے اور اسی وجہ سے ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ کو پارلیمانی انتخابات میں عوام نے مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے اور نوجوان بھی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔