ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ادھم پور میں داکٹر جتیندر سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم تیز - LOK SABHA ELECTIONS 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

BJP Leader Spokesperson React جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان و سئنر لیڈر ابھیجیت سنگھ جسروٹیا نے کہاکہ داکٹر جتیندر سنگھ کے پرچہ نامزدگی کے بعد ہم نے انتخابی تشہیری مہم تیز کردی ہے۔لوک سبھا انتخابات میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جیت یقینی ہے

ادھم پور میں داکٹر جتیندر سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم تیز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 3:04 PM IST

ادھم پور میں داکٹر جتیندر سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم تیز

جموں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے پرچہ نامزدگی کے بعد ضلع جموں میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔

جتیندر سنگھ وزیراعظم ہند نریندر مودی کابینہ کا بہت جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ بی جے پی نے انہیں ایک بار پھر جموں خطہ کی ادھم پور سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ رکن پارلیمان ہونے کے ساتھ ساتھ مودی کابینہ میں بھی جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مودی حکومت کے کابینہ وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے پرانے انتخابی ریکارڈ کے بارے میں بات کی جائے تو انہوں نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سال 2014 میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور سیٹ پر سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو شکست دی تھی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو 487,369 ووٹ ملے تھے، غلام نبی آزاد کو صرف 4,26,393 ووٹ مل سکے۔ اس وقت غلام نبی آزاد کانگریس کے امیدوار تھے۔

اس کے علاوہ اگر ہم 2019 کی بات کریں تو ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک بار پھر بی جے پی کو اودھم پور سیٹ پر جیت دلائی تھی۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار وکرم آدتیہ سنگھ کو شکست دی تھی۔ جتیندر سنگھ نے 7,24,311 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے کانگریس لیڈر وکرمادتیہ سنگھ صرف 3,67,059 ووٹ حاصل کر سکے۔ دونوں بار، بنیادی طور پر کانگریس نے بی جے پی کو سخت قابلہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ - Jitendra singh performs pooja

2019 میں بی جے پی سے الگ ہونے والے چودھری لال سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا تھا، انہیں صرف 19,049 ووٹ ملے تھے تاہم آج بڈی سیاسی پیش رفت کے تحت چودھری لال سنگھ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ چودھری لال سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات اسی حلقے سے لڑ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.