ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کے امیدوار برائے اودھمپور (مشرقی) آر ایس پٹھانیہ نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے - JK Assembly Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 8:46 PM IST

مرکزی وزیر اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے انچارج کشن ریڈی نے موہن لال بھگت کی حمایت میں منعقدہ نامزدگی ریلی سے خطاب کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے کہاکہ آج اکھنور کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ اکھنور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی جموں و کشمیر کے امیدوار موہن لال بھگت نے نامزدگی کاغذات داخل کرائے ہیں-

آر ایس پٹھانیہ نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے
آر ایس پٹھانیہ نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے (ETV Bharat)

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار برائے اودھمپور (مشرقی)آر۔ایس پٹھانیہ نے منگلوارکواپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرائے۔ہزاروں حمایتوں کے ہمراہ ایک قافلے کی صورت میں ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اوراپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرائے۔اس موقع پرآر ایس پٹھانہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھرعوام کی خدفت کاموقع دینے کیلئے وہ پارٹی اعلیٰ کمان کے انتہائی مشکوروممنون ہیں اور وہ اتنی بھاری تعداد میں لوگوں کی اس آمد پرسب کے شکرگزار ہیں۔

دوسری جانب اکھنور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار موہن لال بھگت نے مرکزی وزیر اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے انچارج کشن ریڈی گنگا پورم اور جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر اور جموں نارتھ اسمبلی کے بی جے پی امیدوار شری شام لال شرما کی موجودگی میں اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔

مرکزی وزیر اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے انچارج کشن ریڈی نے موہن لال بھگت کی حمایت میں منعقدہ نامزدگی ریلی سے خطاب کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے کہاکہ آج اکھنور کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ اکھنور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی جموں و کشمیر کے امیدوار موہن لال بھگت نے نامزدگی کاغذات داخل کرائے ہیں جو اکھنور اسمبلی حلقہ میں بھاری اکثریت کے ساتھ جیت درج کر کے یہاں ترقی کانیادورشروع کریں گے۔

جی کشن ریڈی نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کریں گے اور انتخابات میں بی جے پی کے امن، ترقی اور خوشحالی کے وژن کی حمایت کریں گے۔

بلاور اسمبلی حلقہ انتخاب سے بی جے پی امیدوار ستییش شرما نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔ مرکزی وزیر نے اس موقع پرکہاکہ جموں وکشمیرکوتعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن رکھنے اور وزیراعظم نریندرمودی کے خوابوں کے خوشحال جموں وکشمیرکی تعمیرکویقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی کوبھرپور حمایت دیں اور پارٹی اُمیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.