ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑ کر نئی پارٹیاں تشکیل دیں، محبوبہ مفتی - Mehbooba Slams BJP - MEHBOOBA SLAMS BJP

Mehbooba on New Parties in Kashmir پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں سال 2019 کے بعد جو پارٹیاں بی جے پی کے اشارے پر بنائی گئی ان کا واحد مقصد اصل آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کیا جا چکا ہے، یہاں جو بھی حق کی آواز بلند کرتا ہے اس کو خلاف طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 8:12 PM IST

بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑ کر نئی پارٹیاں تشکیل دیں :محبوبہ مفتی

اننت ناگ: جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر کی اصل آواز کو دبا کر منظور نظر افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑ کر نئی پارٹیاں تشکیل دیں۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے بعد جو پارٹیاں بی جے پی کے اشارے پر بنائی گئی ان کا واحد مقصد اصل آواز کو دبانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی کو توڑ کر بھاجپا نے نئی پارٹیوں کو وجود بخشا اور اب انہیں طاقت دینے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہیں۔

ان کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مجھے ، میری ماں اور بھائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بار بار طلب کیا گیا۔حیرانگی کا مقام یہ ہے کہ چلہ کلان کی سردی کے دوران مجھے سرکاری کواٹر سے باہر نکالا گیا۔

اہنون نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو دباؤ میں رکھا گیا ہے اگر کشمیر میں نوجوان غلطی سے احتجاج کرتا ہیں تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سی اے اے، فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کیلئے بی جے پی کے ترکش کا آخری تیر، محبوبہ

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی سے سینئر لیڈران کو نکال کر بھاجپا نے نئی پارٹیوں کو وجود بخشا۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کیا جا چکا ہے، یہاں جو بھی حق کی صدا بلند کرتا ہے اس کو بزور طاقت دبایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.