ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ، جنوری میں 39 منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ 39منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ پولیس نے سال 2024 کے پہلے ماہ میں تین درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں سے تین انتہائی مطلوب منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

بارہمولہ، جنوری میں 39منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 12:03 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر): وادی کشمیر خاص کر شمالی علاقوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رواں برس کے پہلے ماہ میں 24 مقدمات درج کیے ہیں جب کہ 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 انتہائی مطلوب منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

بارہمولہ، جنوری میں 39منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ، جنوری میں 39منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی بر آمد کی ہے ہیں۔ رواں برس حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون پو پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال 2023 میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمات درج کیے۔ پی آئی ٹی /این ڈی پی ایس ایکٹ/ پی ایس اے کے تحت 75 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کی سات غیر منقولہ جائیداد بھی قرق کی گئی۔

مزید پڑھیں: ہندوارہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق، پولیس

ادھر، سرینگر پولیس نے جنوری ماہ میں گرمائی دارالحکومت میں منشیات سے متعلق 107کیسز درج کیے ہیں جبکہ 186منشیات فروشوں حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کو جیل بھیجنے، ان کے اثاثے ضبط کرنے کے باوجود بھی منشیات فروشی کا رجحان کم ہونے کا نام نہیں لے رہا جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.