ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ گریز ویلی میں فوج کا گشت - patrolling in Grays Valley - PATROLLING IN GRAYS VALLEY

سرحدی علاقہ گریز میں عام لوگوں کی مشکلات اور مسائل جاننے اور ان کا ازالہ کرانے کی غرض سے فوج نے ایک خصوصی گشت کیا۔

PATROLLING IN GRAYS VALLEY
بانڈی پورہ گریز ویلی میں فوج کا گشت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 4:02 PM IST

بانڈی پورہ گریز ویلی میں فوج کا گشت

بانڈی پورہ: گریز کے بلاک بگتور میں بھارتی فوج کی رانا بٹالین نے لائن آف کنٹرول سے متصل کئی دیہاتوں میں ایک خصوصی گشت کیا جس کا مقصد کٹھن حالات میں زندگی بسر کررہے عام لوگوں کی مسائل کو جاننا اور ان کا ازالہ کرنا تھا۔ غور طلب ہو کہ شدید سردیوں اور شدید برفباری کے حالات کے دوران وادئ گریز کا بیشتر علاقہ الگ تھلگ سا ہوکر رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں روزمرہ کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان مسائل کو کم کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی غرض سے فوج نے گریز کے بگھتور علاقے میں مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک دورہ کیا۔

واضح رہے کہ دوستانہ بات چیت کے دوران فوج کے اہلکاروں نے بیان کے مطابق علاقے میں خیریت، صحت کے پہلوؤں اور انتظامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

مزید فوج کے دستوں نے طبی امداد کی کسی بھی ضرورت کے لیے لوگوں سے بات چیت کی اور مشورہ دیا کہ طبی ضرورتوں (اگر کوئی ہو) کے بارے میں بلا تاخیر مطلع کریں تاکہ بروقت مدد کی جا سکے۔ قابل ذکر ہو کہ فوج نے نوجوانوں کو آگے آنے اور علاقائی فوج، یا پولیس خدمات میں اندراج کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ فوج کی طرف سے انہیں ہر طرح کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔ مقامی افراد خصوصا نوجوانوں نے فوج کے اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.