ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں دکاندار پر دھار ہتھیار سے حملہ - Attack On shopkeeper In Ganderbal

Attack On shopkeeper In Ganderbal: ضلع گاندربل کے پیرپورہ کچھ علاقے میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ دکاندار کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

گاندربل میں دکاندارپرتیز دھار ہتھیار سے حملہ
گاندربل میں دکاندارپرتیز دھار ہتھیار سے حملہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 10:01 PM IST

گاندربل میں دکاندارپرتیز دھار ہتھیار سے حملہ (etv bharat)

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے پیرپورہ کچھ علاقے میں چاقو زنی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دکاندار کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج دو پہر میں علاقے میں نامعلوم افراد کے چاقو کے حملے میں دکاندار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ دکاندار کی شناخت فیاض احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ پیر پورہ چھن کے بطور ہوئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے سکمز صورہ پہنچایا گیا، جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ چاقو زنی کے معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر: گاندھی کالج کے قریب مقامی مسجد میں آتشزدگی

غور طلب ہے کہ یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر مقیم مزدوروں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ غیرمقیم مزدوروں میں دہشت ماحول ہے۔ پولیس انتظامیہ اس طرح کی وارداتوں کو قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.