سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے ہفتے کے روز چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ تازہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وکٹر اینڈ کلو فورس کا دورہ کیا۔
فوج کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل کو سی ٹی گرڈ، فوج اور عام شہری کے درمیان تعلقات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے فوجی ترتیبوں کی آپریشنل تیاریوں کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو تاکید کی کہ وہ آپریشنز کی رفتار کو برقرار رکھیں۔
-
‘Army Commander, NC visited Kashmir on assuming charge of #DhruvaCommand’
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) February 24, 2024
Lt Gen MV Suchindra Kumar, #ArmyCdrNC, visited Chinar Corps from 21-23 Feb, accompanied by #ChinarCorps Cdr. He went to Forward Areas along #LoC to review the counter infiltration grid and ongoing CT… pic.twitter.com/h0jFNzzVqb
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دورے سے خطے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوج کا عزم واضح ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے افسروں اور جوانوں کے درمیان تعلقات مستحک ہوتے ہیں اور ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے اتحاد و یکجہتی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران نے جموں و کشمیر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے 19 فروری 2024 کو فوج کی شمالی کمان کا چارج سنبھالا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ جی او سی شمالی کمان بننے کے بعد فوجی سربراہ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی آر آر سوین اور فوج کے سینیئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی۔
(یو این آئی)