ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا - Floral Tributes to Jawans Killed

جمعہ کو کشتواڑ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت دو فوجی جوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا
فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:49 PM IST

جموں: جموں میں جمعہ کو کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ہفتہ کو جموں میں ٹیکنیکل ایئر فورس اسٹیشن پرتقریب منعقد کی گئی۔

جمعہ کو کشتواڑ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت دو فوجی جوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار وپن کمار جموں کشمیر راجوری ضلع اور سپاہی اروند سنگھ ساکنہ ہماچل پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

راجوری کے وپن کمار اور ہماچل کے سپاہی اروند سنگھ کو ایئر کموڈور ایس ایس راوت، وایو سینا میڈل اے او سی 23 ونگ جموں، شیو کمار ڈی آئی جی جموں، اجے ایس پی ساؤتھ جموں اور دیگر اعلیٰ سویلین اور سیکورٹی اہلکاروں نے پھول چڑھائے۔

پولیس اور فوج نے کشتواڑ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے جوڑنے والی چھترو بیلٹ کے نائدگھم کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جب سپاہی اروند سنگھ اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر نائب صوبیدار وپن کمار گولی باری کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمی فوجیوں کو جمعہ کے روز مقامی ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد آرمی ہسپتال لے جایا گیا۔دریں اثناء سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.