پانپور: اس موقعے پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ کے امیدوار محمد اشرف میر نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی سیاسی جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں اپنے پر فریب بیانیہ اور ادھورے وعدوں کی وجہ سے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی سچائی کی سیاست کر رہی ہے اور عوام سے جو بھی وعدے کرے گی اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
میر نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آ گئی تو وہ ترقی، بے روزگار نجوانوں کے لیے روزگار اور خوشحالی کو ترجیحی دیں گے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی طاقت کو مضبوط کریں اور جموں و کشمیر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے قابل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- ڈھول نگاڑوں کے بیچ اپنی پارٹی کے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کیے
- سابق مقننہ اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کی جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت
غور طلب ہو کہ اس کنونشن میں سری نگر پلوامہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار محمد اشرف میر، حلقہ انچارج پامپور میر الطاف احمد و دیگر رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔