ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ میں انکاونٹر شروع، جموں و کشمیر میں گذشتہ 3 دنوں میں چوتھا تصادم - Encounter in JK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 9:35 PM IST

Updated : Jun 13, 2024, 8:27 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ایک علاقے ٹانٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ اس تصادم میں ایک ایس او جی جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں آج ایک تازہ تصادم ہوا جس میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ گزشتہ تین دنوں میں یونین ٹیریٹری میں یہ چوتھا انکاؤنٹر ہے اور کل سے جموں ڈویژن کے ڈوڈہ علاقے میں دوسرا انکاؤنٹر ہے۔ عسکریت پسندوں نے 9 جون کو ریاسی میں زائرین پر حملہ کیا تھا جس میں 9 لوگ مارے گئے تھے۔ کل کٹھوعہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔

پہاڑی ضلع میں بھدرواہ-پٹھان کوٹ سڑک پر چٹرگلہ کے بالائی علاقوں میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے منگل کی رات حملہ کیا جس میں راشٹریہ رائفلز کے پانچ سپاہی اور ایک ایس پی او زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انٹیلی جنس کی جانب سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی تھیں، جس کے بعد فوج اور پولیس کی جانب سے کی مشترکہ طور پر عارضی چوکیاں اونچے مقامات پر قائم کی گئیں۔

ڈوڈہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا انکاونٹر ہے اور یونین ٹیریٹری میں گذشتہ تین دنوں میں یہ چوتھا تصادم ہے۔ قبل ازیں منگل کی شام چترگلہ کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں راشٹریہ رائفلز کے پانچ اہلکار اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر زخمی ہوگیا تھا اور منگل کی رات دیر گئے ایک اور تصادم ہوا جس میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک مشتبہ پاکستانی عسکریت پسند مارا گیا۔ بدھ کو ایک دوسرے عسکریت سپند کو بھی گولی مار دیے جانے کے بعد رات بھر جاری رہنے والا تصادم ختم ہو گیا۔ کارروائی میں سی آر پی ایف کا ایک سپاہی مارا گیا۔

Last Updated : Jun 13, 2024, 8:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.