ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برفباری کے بعد سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک آمدورفت کیلئے بند - برفباری کشمیر

Sinthan Top Traffic update محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد انتظامیہ نے سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ شاہراہوں کو ٹریفک کی آمدرفت کے لئے جزوی طور معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلالہ جاری ہے۔

anantnag-kishtwar-road-via-sinthan-pass-is-closed-for-traffic
Etبرفباری کے بعد سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک آمدورفت کیلئے بند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 3:28 PM IST

برفباری کے بعد سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک آمدورفت کیلئے بند

اننت ناگ: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے چلتے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے باعث سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے معطل۔ گزشتہ رات سے ہی وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ برفباری کے باعث جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سب ڈسٹرکٹ کوکرناگ کی انتظامیہ نے احتیاطی طور اننت ناگ سنتھن ٹاپ کشتواڑ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے معطل کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد مذکورہ شاہراؤں کا جائزہ لیا، جس کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ دونوں شاہرائیں کو ٹریفک کی آمدرفت کے لئے جزوی طور معطل کردیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ممکن ہو سکے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں ایک بار پھر گزشتہ شام سے ہی پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں سنیچر کی شام پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ادھر سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک پر موسم میں بہتری آنے کے بعد ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے قبل ہی وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی تھی، حالانکہ متعلقہ محکمہ نے 21 فروری کے بعد موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.