ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہوائی کرایہ میں اضافے سے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں - Spike in airfares in kashmir - SPIKE IN AIRFARES IN KASHMIR

Srinagar Airfare: موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی کشمیر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، تاہم ہوائی کرایہ میں اضافے کے باعث بہت سارے سیاحوں نے کشمیر ٹرپ کے بحائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ہے۔ سرینگر سے دہلی کے لیے ہوائی جہاز کا کرایہ 10 ہزار سے 13 ہزار کے آس پاس پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharatہوائی کرایہ میں اضافے سے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں
ہوائی کرایہ میں اضافے سے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 5:27 PM IST

ہوائی کرایہ میں اضافے سے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں

سرینگر: ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن کشمیر (ٹاک) کے صدر رؤف ترمبو نے کہا کہ ہوائی کرایہ میں اضافہ کشمیر میں سیر پر آنے والے سیاحوں کے لیے بڑی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحتی سیزن شروع ہوتی ہی، ہوائی کرایہ میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اور یہ سیاحت کے ساتھ ایک مسئلہ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ائیر لائن کمپنیوں کی جانب سے ہوائی کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کشمیر پکیج کافی مہنگا ہورہا ہے۔ ایسے میں دبئی یا تھائی لینڈ کا سفر کشمیر کے سفر سے کافی سستا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی کرایوں میں اضافے کی وجہ سے سیاح کشمیر کے بجائے بیرون ممالک کی سیر پر جانے کو ترجیحی دیتے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے سیاحوں کی پکیج بکینگ میں کافی کمی آئی ہے۔ یوں تو میں دن بھر ہزار کالیں موصول ہوتی تھی، لیکن اب تین سے چار سو کالز ہی موصول ہوتی ہیں، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہوائی کرایہ بڑھنے سے کشمیر کی سیر پر آنے ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔

ٹاک کے صدر نے کہا کہ بہار کی آمد کے ساتھ ہی سیاحوں کا کافی رش دیکھنے میں آتا ہے اور اپریل تک ہاؤس بوٹ اور ہوٹل بک ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے ہوائی کرایہ میں 60 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

میک مائی ٹرپ اور ایزمائی ٹرپ سمیت دیگر پورٹکلز کے ذریعے ہوائی کرایہ پر نظر ڈالی جائے تو چند ہفتوں میں نئی دلی سے کشمیر کا ہوائی کرایہ تقریباً 13 ہزار روپے تک بڑھ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.