ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے ڈی جی پی جموں زون نے کٹھوعہ پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا - ADGP JAMMU ZONE

اے ڈی جی پی جموں زون نے خطے میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت پر زور دیا۔

اے ڈی جی پی جموں زون نے کٹھوعہ پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اے ڈی جی پی جموں زون نے کٹھوعہ پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2024, 10:32 AM IST

جموں: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون، شری آنند جین نے ضلع کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کیمپوں کے دورے کے دوران کٹھوعہ پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سی آر پی ایف جموں سیکٹر ایس ایچ آر گوپالا کرشنا راؤ اور ایس ایس پی کٹھوعہ شوبھت سکسینہ تھے۔

ٹیم نے بنیادی ڈھانچے، سازوسامان اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے بنی مچھیڈی میں ایس او جی کیمپوں کا دورہ کیا، جن میں لوانگ اور ڈوگینی کے کیمپ بھی شامل ہیں۔ اس دورے میں سیکورٹی انتظامات، انسداد بغاوت کی حکمت عملیوں اور سرحدی ضلع میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایس او جی کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، اے ڈی جی پی نے سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے مہارت میں مسلسل اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیموں کو چوکس رہنے اور جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے فعال اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ، "خطے میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور ایجنسیوں کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔"

جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ، "اے ڈی جی پی نے تمام اہلکاروں میں اعلیٰ سطح کی چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کٹھوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اہمیت کو دہرایا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ اس دورے نے علاقے کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو اجاگر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.