ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: مکان میں آتِزدگی سے لاکھوں روپئے کی ملکیت کا بھی نقصان - house in Baramulla caught fire

بارہمولہ کے ایک مکان میں آگ لگنے کا ایک اور دلدوز واقعہ پیش آیا۔ جب یہاں پرایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا اور مکان کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی مالیت بھی تباہ ہوگئی۔

بارہمولہ کا ایک مکان جل کر خاکستر
لاکھوں کی ملکیت کا سامان بھی جل کر راکھ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 6:36 PM IST

بارہمولہ: آتشزدگی کے ایک دلدوز واقعہ میں آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ژقلو میں ایک رہائشی گھر خاکستر ہوا اور مکان کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی مالیت تباہ ہوگئی۔

بارہمولہ کا ایک مکان جل کر خاکستر (ETV Bharat)

مقامی لوگوں کے مطابق رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور اس دوران مکان آگ کی لپٹیں میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خاکستر ہوگیا۔

مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے موقے پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بچھانے کا عمل شروع کیا۔

آگ پر قابو تو پا لیا گیا تاہم آگ نے رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا۔ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی سرکار سے اپیل کی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس گھر میں رہنے والے لوگ کافی غریب ہیں اور اس سانحہ سے ہوئے نقصان کی وجہ سے یہ اور ان کے آٹھ بچے بے گھر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر کے طول و ارض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمرشیئل عمارتوں سمیت گؤ خانے بھی خاکستر ہوگئے ہیں۔

آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے مختلف واقعات میں کئی مویشی بشمول گائے، بھینس، بھیڑ بکریاں اور مرغے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

اس دوران متاثرین نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اس لئے ہم سرکار اور ضلع انتظامیہ سے درخواست کرتے ہے کہ وہ ہماری جلد از جلد مدد کریں تاکہ ہم کو مزید مشکلات سے گزرنا نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.