ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا، ساتواں جتھہ جموں سے کشمیر روانہ - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

قریب پانچ ہزار سات سو یاتریوں پر مشتمل ساتواں دستہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے جمعرات کو کشمیر کی جانب 219گاڑیوں کے قافلے میں اور سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔

ا
امرناتھ گپھا (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 1:38 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : امرناتھ یاترا 2024 بالتل اور پہلگام - دونوں راستوں سے پرامن طور جاری ہے۔ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے جمعرات کو پانچ ہزار چھ سو سے زائد یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھہ امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 5696 یاتریوں پر مشتمل ساتواں دستہ جموں سے امرناتھ گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے لیے وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتل کے لیے جمعرات کی صبح 219 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔

جمعرات کو جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہونے والے یاتریوں میں 4487 مرد، 1011 خواتین، 10 بچے، 167 سادھو اور 21 سادھوی شامل تھے۔ ان یاتریوں کو پہلگام میں نونہ ون اور سونہ مرگ میں بالتل بیس کیمپوں تک پہنچایا جا رہا ہے جہاں سے وہ پہاڑی راستے سے پوتر گپھا کے درشن کریں گے۔ جمعرات کو جموں سے وادی کشمیر تک یاتریوں کو لے جانے والی 219 گاڑیوں میں 5696 یاتریوں کو سرینگر جموں شاہراہ پر سی آر پی ایف، جموں کشمیر پولیس اور فوجی دستوں کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

یاتریوں کو ٹرانزٹ کیمپ قاضی گنڈ میں روک روک کر آخری پڑاؤ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ سونہ مرگ کے بالتل ٹریک کے ذریعے 97 گاڑیوں میں 2028 یاتریاں اور 122 گاڑیوں میں 3668 یاتری نونہ ون، پہلگام بیس کیمپس روانہ کیے جائیں گے۔

موسم:

وادی کشمیر میں مجموعی طور موسم آج ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے ہلکی سے متوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جموں ڈویژن کے بالائی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ امرناتھ گپھا کے آس پاس ہمالیہ رینج میں بھی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق کشمیر میں 4 سے 6 جولائی کے دوران بعض مقامات پر فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈز اور مٹی کے تودے گر آنے، چٹانیں کھسکنے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امرناتھ گپھا سطح سمندر سے 3,888 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس تک صرف پیدل یا گھوڑے، خچر کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ امرناتھ گپھا تک اننت ناگ کے پہلگام اور گاندربل کے سونہ مرگ، بالتل راستوں سے رسائی ممکن ہے۔ زیادہ تر یاتری بالتل کا راستہ اختیار کرتے ہیں، اور یہ 16 کلومیٹر راستہ یاتری ایک یا دو دن میں طے کرتے ہیں۔ جبکہ دوسرا مگر روایتی راستہ پہلگام کا ہے جو گپھا تک 36-48 کلومیٹر کا پیدل راستہ ہے اور اس کا مکمل احاطہ کرنے میں تین سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ طویل راستہ ہے تاہم بالتل کی مشکل ڈھلان کے مقابلے میں آسان راستہ ہے۔ امسال 52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کے لئے مفت سم کارڈ - Free Sim for Yatris

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.