ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کی 70 طالبات ٹریکنگ کیمپ میں حصہ لینے کےلئے پہلگام روانہ

ضلع انتظامیہ و محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ نے 70 طالبات کو ٹریکنگ کیمپ کے لئے پہلگام روانہ کیا۔

پلوامہ کی 70 طالبات ٹریکنگ کیمپ میں حصہ لینے کےلئے پہلگام روانہ
پلوامہ کی 70 طالبات ٹریکنگ کیمپ میں حصہ لینے کےلئے پہلگام روانہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2024, 7:31 PM IST

پلوامہ: طالبات کو جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست اور صحت مند رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ضلع کی طالبات کے لیے ایک ٹریکنگ کیمپ کا انعقاد کیا جسے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ شہباز احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ضلع کے 12 ہائر سیکنڈری کی تقریباً 70 طالبات اس ٹریکنگ کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں عدینہ ناصر نے کہا کہ وہ ٹریکنگ ٹیم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مستقبل میں اس قسم کے پروگرامس کو جاری رکھنا چاہئے اور طالبات کو آگے آنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔

پلوامہ کی 70 طالبات ٹریکنگ کیمپ میں حصہ لینے کےلئے پہلگام روانہ (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں والی بال ٹورنامنٹ پولیس پریمیئر لیگ کا اختتام

وہیں ایک اور طالبہ حباشہ منظور نے کہا کہ ایسے پروگرام طلباء کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست و صحت مند رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر میدان میں لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر حصہ داری ملنی چاہئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ شہباز احمد نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ ہمہ وقت نصابی سرگرمیوں کے لیے جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور یہ ٹریکنگ کیمپ بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.