ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چرارشریف میں کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک - Woman Electrocuted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 4:12 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 40 سالہ خاتون کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چرار شریف میں خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک
چرار شریف میں خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک (فائل فوٹو)

بڈگام (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چرارشریف علاقے میں جمعرات کو ایک 40 سالہ خاتون کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ ایک اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے متوفیہ کی شناخت شکیلہ بانو زوجہ عبد الرشید بابا کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سانحہ متوفیہ کی رہائش گاہ واقع حفرو، بٹہ پورہ میں پیش آیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ متوفیہ کے گھر والوں نے اسے بے ہوشی کی حالت میں پی ایچ سی PHC حفرو، بٹہ پورہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی متوفیہ کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ دریں اثناء، پولیس نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں رواں برس اب تک بجلی کرنٹ لگنے سے متعدد افراد ہلاک کئی شدید زخمی ہوئے جن میں سے بعض افراد جسمانی طور پر معذور بھی ہو گئے ہیں۔ چند ماہ قبل ہی ضلع کے ماگام علاقے میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہا ایک عارضی ملازم، ڈیلی ویجر، ترسیلی لائن کی مرمت کرتے ہوئے بجلی کے راست رابطے میں آکر فوت ہو گیا۔ جب کہ گزشتہ ماہ اسی طرح کے ایک اور سانحہ میں چیوڈارہ، بیروہ میں ایک شخص کھیت میں کام کرنے کے دوران ہائی ٹینشن ترسیلی لائن کے رابطہ میں آکر موت کی آغوش میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.