ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر:چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما - خشک سالی کشمیر

Fire Incidents kashmir فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتوں میں آٹھ رہائشی مکان، ہوٹل عمارت، شاپنگ کمپلیکس، گودام ، چار دکانیں اور چار گاؤ خانے خاکستر ہوئے ہیں۔

28-fire-incidents-took-place-in-24-hours-in-kashmir
کشمیر:چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 21, 2024, 10:41 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک سالی کے باعث آگ کی بھیانک وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتوں میں 8مکان، ہوٹل عمارت، شاپنگ کمپلیکس، گودام ، چار دکانیں اور چار گاؤ خانے خاکستر ہوئے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتوں میں آٹھ رہائشی مکان، ہوٹل عمارت، شاپنگ کمپلیکس، گودام ، چار دکانیں اور چار گاؤ خانے خاکستر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سرائے بل سرینگر میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پرپہنچے۔ان کے مطابق انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اندرا نگر سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہوٹل گلفام سے آگ نمودار ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے آرونی موڑ کے نزدیک آگ کی ہولناک واردات میں بیکری دکان اور گودام پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔بٹہ پورہ کھنہ بل اننت ناگ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔ ہرناگ کھنہ بل اننت ناگ میں بھی آگ کی ایک واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا، جبکہ منی گام گاندربل میں گاؤ خانہ اور قاضی پورہ چاڈورہ بڈگام میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ نذر آتش ہوئے۔
سرینگر کے لسجن علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی شیڈ مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے، جبکہ اونتی پورہ کے پنز گام میں ایک الیکٹرانک شاپ بھی آگ کی واردات میں خاکستر ہوا ہے۔
دریں اثنا وسطی کشمیر کے پکھر پورہ گاؤں میں اتوار کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور گاؤخانہ خاکستر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح چرار شریف سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں پکھر پورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چار فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔
بتادیں کہ دو روز قبل ہی پکھر پورہ گاؤں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: خشک موسم کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما، محکمہ جنگلات متحرک
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2023 کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از 22 سو واقعات پیش آئے جس دوران 1462 ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ 9 جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران 36 جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.