ETV Bharat / international

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ - کملا ہیرث

امریکہ کی نائب صدر کملاہیرث کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں امداد کی ترسیل میں اضافہ نہ کرنے کے لیے اب کوئی بہانہ نہیں بچا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 11:01 AM IST

واشنگٹن: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کی سرزنش کرتے ہوئے غزہ میں "فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیرث نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں جو مصائب کا پیمانہ ہے اسے دیکھتے ہوئے، کم از کم اگلے چھ ہفتوں کے لیے فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ واضح رہے غزہ مین جنگ بندی کی میز پر کم ازکم چھ ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز ہے۔ کملا ہیرث نے کہا کہ چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کو باہر نکالا جائے گا اور غزہ میں بڑی مقدار میں امداد پہنچائی جائے گی۔

کملا ہیرث کی یہ اسرائیل پر جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کی سخت ترین تنقید ہے۔ ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیئے۔ ان میں نئی سرحدی گزرگاہیں کھولنا اور غیر ضروری پابندیاں عائد نہ کرنے کا عہد کرنا شامل ہے۔

امریکہ کی نائب صدر نے 7 مارچ 1965 کو الاباما کے شہر سیلما میں پولیس کے ذریعے شہری حقوق کے مظاہرین کے پرتشدد دبائو کے موقع پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ، "غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ حالات غیر انسانی ہیں اور انسانیت ہمیں عمل کرنے پر مجبور کرتی ہے،‘‘ انھوں نے کہا کہ"بغیر کسی بہانہ بازی کے اسرائیلی حکومت کو امداد کے بہاؤ کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے."

ہیرث نے جمعرات کو امداد حاصل کرنے آئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "بہت سے بے گناہ فلسطینی مارے گئے ہیں، ہمارے دل اس ہولناک سانحے کے متاثرین کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

ہیرث نے حماس کو جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط قبول کرنے کا بھی چیلنج کیا۔ واضح رہے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی شرائط کو قبول کر لیا ہے۔ امریکہ کی نائب صدر نے کہا کہ حماس کو اس معاہدے پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ "آئیے جنگ بندی کر لیں۔ آئیے یرغمالیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملاتے ہیں۔ اور غزہ کے لوگوں کو فوری امداد فراہم کریں۔"

ہیرس کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب بائیڈن کو نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیل کی حمایت پر بائیں بازو کے ووٹروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.